At least two people were killed and several injured after a bomb went off inside a mosque during Friday prayers in Quetta, Pakistan, local media reported.
The mosque administration told reporters that there were around 30 to 40 people inside the building during the incident.
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2019ء) : کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں رحمانیہ مسجد میں دھماکہ ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسجد میں عین نماز جمعہ کے موقع پر دھماکہ ہوا ہے۔
جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نمازی زخمی ہوئے ہیں۔
جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ماہ رمضان اور پھر جمعہ کا روز ہونے کی وجہ سے مسجد میں نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئیں۔زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے زریعے بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسجد میں دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا۔
Leave a Reply